ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور میں بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت

یلاپور میں بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت

Fri, 13 Apr 2018 01:13:13    S.O. News Service

بھٹکل 12/اپریل (ایس او نیوز)  ضلع اُترکنڑا کے یلاپور میں آج شام بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت جانو توروت کی حیثیت سے کی گئی ہے وہ جوگی کوپّا کا رہنے والا تھا۔ حادثہ جمعرات کی شام یلاپور کے مدنور دیہات میں پیش آیا۔

شدت کی گرمی کے بعد جمعرات شام کو اچانک گرجدار آوازوں کے ساتھ یہاں بجلیاں کوندنے لگی تھی ایسے میں ایک زبردست بجلی ایسی گری کہ جانو  اُس کی زد میں آگیا اور وہ وہیں ہلاک ہوگیا۔

یلاپور پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا  ہے۔


Share: